• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتہائی جدید ترین ریڈار سسٹم ’لڈار‘ نے پشاور میں کام شروع کردیا

اسلام آباد (صالح ظافر) انتہائی جدید ترین ریڈار سسٹم ’لڈار‘ نے پشاور میں کام شروع کردیا، ماحولیاتی بادلوں، ایروسولز، درجہ حرارت، نمی اور سی پیک کے علاقے سے متعلق دیگر ڈیٹا اکٹھا کیا جائیگا ۔ انتہائی جدید ترین ریڈار سسٹم جسے لڈار کہا جاتا ہے، نے پشاور میں ماحولیاتی بادلوں، ایروسولز، درجہ حرارت، نمی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے علاقے سے متعلق دیگر ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔ یہ موسمیاتی تبدیلیوں، آلودگی اور ریت کے طوفان پر تحقیق میں بھی سہولت فراہم کرے گا۔ چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس اسٹیشن کو پشاور میں رواں ماہ کے شروع میں پاکستانی اور چینی یونیورسٹیوں کے مشترکہ طور پر شروع کیے گئے بیلٹ اینڈ روڈ (بی اینڈ آر) منصوبے کے تحت موسمیاتی مشاہدے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ اسٹیشن کی تعمیر کی تیاری 2018 میں شروع کی گئی تھی۔ چین کی جانب سے فراہم کردہ اہم ساز و سامان گزشتہ سال پاکستان کو موصول ہوا تھا۔ چین کے ہائی ٹیک آلات پشاور، ملحقہ علاقوں میں ہوا کے معیار کے مسائل کا جائزہ لینے اور ان کو کم کرنے میں مدد کریں گے اور انسانی صحت کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں پر پڑنے والے اثرات کا مشاہدہ کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید