پشاور(خصوصی نامہ نگار)پشاور یونیورسٹی نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ریلیف کیمپ قائم کر دیاجس میں یونیورسٹی اساتذہ، ملازمین اور طلبہ سیلاب متاثرین کیلئے امداد جمع کر رہے ہیں۔ پشاور یونیورسٹی کے گریڈ ایک سے 16تک کے ملازمین ایک دن ، گریڈ 17اور اوپر کے ملازمین دو دنوںکی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دیں گے۔ سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ سیلاب متاثرین کو کھانا بھی فراہم کر رہے ہیں۔