• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی جماعتیں اختلافات چھوڑ کر قوم کی خدمت کریں، سراج الحق

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں اختلافات چھوڑ کر قوم کی خدمت کریں، اس وقت پوری قوم ایک عظیم سانحے سے دوچار ہے، پاکستان ڈوب رہا ہے،لوگ زمین پر رینگ رہے ہیں اور حکمران ہیلی کاپٹر پر ہواؤں میں تیر رہے ہیں،ہم سب کا فرض ہے قوم کو بچائیں، تمام سیاسی جماعتوں سے گزارش کرتا ہوں اس وقت اختلافات چھوڑ کر قوم کی خدمت کی ضرورت ہے، اتوار کو گلبرگ گرین میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے جماعت اسلامی 4 کروڑ کا امدادی سامان متاثرہ علاقوں کو بھیج رہی ہے، لوگوں نے جماعت اسلامی پر غیر معمولی اعتماد کا اظہار کیا ہے، 14 جون سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا، محکمہ موسمیات نے سیلابی صورتحال کی پیشگوئی بھی کی تھی، میں نے پورے ملک کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، لوگوں پر اس وقت بڑی آزمائش کا وقت ہے، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت سیلاب سے نمٹ رہے ہیں، حکومت نے پیش گوئیاں ہونے کے باوجود کوئی اقدامات نہیں کیے، جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار دن رات لوگوں کی خدمت میں مصروف ہیں، الخدمت فاؤنڈیشن کو لوگوں نے ابھی تک 45کروڑ کے فنڈز دئیے۔

اہم خبریں سے مزید