اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے اور میر مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے جونیئر ذوالفقار علی بھٹو اور ان کی بہن فاطمہ بھٹو نے اپنی دوست منال منشی کیساتھ ملکر عالمی سطح پر سیلاب متاثرین کے لیے عطیات جمع کرنے کا منصوبہ شروع کردیا۔ فاطمہ اور ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی دوست کے ہمراہ مل کر ’انڈس ریلیف 2022‘ کے تحت فنڈریزنگ مہم شروع کی ہے۔