کراچی (نیوز ڈیسک) قطر بلیو امونیا گیس بنانے کیلئے دنیا کا سب سے بڑا پلانٹ لگائے گا ،بلیو امونیا کو دنیا بھر میں ایندھن کا نیا محفوظ ذریعہ بتایا جاتا ہے ، قطر کے وزیر توانائی الکعبی نے بتایا کہ اس پلانٹ کی تعمیر پر 1.2ارب ڈالر کی لاگت آئے گی اور یہ 2026میں پیداوار شروع کردے گا ۔ قطر میں توانائی کی سرکاری کمپنی قطر انرجی نے کہا ہے کہ پلانٹ سالانہ 12لاکھ ٹن امونیا گیس بنائے گا جس کے بعد یہ دنیا کا سب سے بڑا گیس بنانے والا پلانٹ بن جائے گا ۔ الکعبی نے بتایا کہ امونیا کا بطور ایندھن استعمال بڑھ رہا ہے جس کے بعد کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی ضرورت بھی بڑھ رہی ہے ۔ بلیو امونیا بنیادی طور پر قدرتی گیس سے پیدا ہونے والی ہائیڈروجن اور ہوا کے نائٹروجن سے بنتی ہے اور جلائے جانے پرکاربن خارج نہیں کرتی۔