پشاور(جنگ نیوز) دودھ میں وافر مقدار میں پانی کی ملا وٹ کرنے پرمختلف علاقوں سے 06 شیر فروش گرفتار کرلئے گئے۔ 500 لیٹر سے زائدملاوٹ شدہ دودھ تلف کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاورشفیع اللہ خانصوبائی دارلحکومت پشاورمیں ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کر تے ہوئے ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے پر مختلف علاقوں سے 06 شیر فروشوں کو گرفتارکرتے ہوئے500 لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ کو تلف کر دیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاورشفیع اللہ خان کی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرسمیرہ صباہ نے محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرینری سپر وائزہ نعیم الحسن کے ہمراہ پشتخرہ روڈ، باڑہ روڈ، سربند اچینی اور دیگر علاقوں میں شیر فروشوں کی دکانوں میں دودھ کا لائیو سٹاک کی جدیدموبائل لیبارٹری کے زریعے تجزیہ کیا۔لیبارٹری رپورٹ میں دودھ میں پانی کی وافر مقدارکی ملاوٹ ثابت ہونے پر 06 شیرفروشوں کو گرفتار کرکے 500 لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ کو تلف کر دیا۔ڈپٹی کمشنر پشاورنے انتظامی افسران کو پشاور بھر میں شیرفروشوں کی دکانوں میں دودھ کا معائنہ کر نے کا حکم دیا ہے اور ملاوٹ ثابت ہونے پر سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔جبکہ ان گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔