لاہور(نمائندہ خصوصی) سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا ہے کہ گجرات کے عوام نے اپنے ہردلعزیز کپتان کو بے پناہ محبت دی جس پر میں گجرات کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا کہ 13 جماعتوں کا غیر فطری اتحاد الٹا بھی ہو جائے، اس کا چوتھائی حصہ جلسہ بھی نہیں کرسکتا۔مونس الٰہی نے پی ڈی ایم میں شامل 13 جماعتوں کو کھلا چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ہمت ہے تو سامنے آؤ اور ظہور الٰہی سٹیڈیم میں ایسا جلسہ کرکے دکھائیں۔