• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسماعیلی امام کا سیلاب متاثرین کیلئے 2.193؍ ارب امداد کا اعلان

کراچی / اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف سے پرنس رحیم آغاخان نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور سیلاب زدگان کی مدد کیلئے ایک کروڑ ڈالر (تقریباً 2.193؍ ارب پاکستان روپے) امداد دینے کا اعلان کیا.

پرنس رحیم آغا خان نے آغا خان کی طرف سے نیک تمنائوں کا پیغام وزیراعظم تک پہنچایا اور پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور جانی ومالی نقصانات پر اظہار افسوس کیا.

 وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادکے اعلان پر پرنس رحیم آغا خان سے اظہار تشکر کیا،وزیراعظم نے پاکستان میں صحت، تعلیم اور دیہی ترقی کے لیے آغاخان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی مددکو سراہا.

پرنس رحیم آغا خان نے بتایا کہ آغاخان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے تمام اداروں کو امداد اور بحالی کےکاموں میں حصہ لینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے آغا خان کیلئے نیک تمناں کا پیغام دیا ۔

اہم خبریں سے مزید