• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپتان بابراعظم نے نواز کو پہلے بھیجنے کا بہترین فیصلہ کیا، سکندر بخت

کراچی(ٹی وی رپورٹ)پاک انڈیا میچ پر (پاکستان کی جیت ) جیو نیوز کے خصوصی پروگرام ”جشن کرکٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر سکندر بخت نے کہا ہے کہ کپتان بابراعظم نے محمد نواز کو اوپر کے نمبر پر بھیجنے کا بہترین فیصلہ کیا .

 آصف علی کا کردار میچ میں چھوٹا لیکن بہت اہم تھا، لوگ سوشل میڈیم پر مذاق کررہے ہیں کہ ”نواز “اور ”آصف “نے پاکستان کو بچالیا، عمران خان نے اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں جلسہ کر کے سیاستدانوں کیلئے کسی بھی اسٹیڈیم میں جلسہ کرنے کاراستہ کھول دیا ہے۔

 سکندر بخت کا کہنا تھا کہ پاکستانی باؤلرز نے انڈیا کیخلاف 14رنز اضافی دیئے آئندہ اس کا خیال رکھنا ہوگا، انڈیا کیخلاف فتح کے بعد پاکستان اگلے میچز بہت اعتماد کے ساتھ کھیلے گا۔

سابق کپتان انضمام الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی انڈیا کے ساتھ دباؤ والے میچ میں بہت اچھا کھیلا، محمد نواز نے آج میچ وننگ اننگز کھیلی، محمد رضوان کے رن ریٹ پر تنقیدکی جاتی ہے لیکن آج اس نے اچھے اسٹرائیک ریٹ سے اینکر اننگز کھیلی، بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد رضوان نے پاکستانی بیٹنگ کو سہارا دیا، انڈیا کی ابتدائی جارحانہ بیٹنگ کے بعد محمد نواز اور شاداب خان اچھی باؤلنگ سے پاکستان کو میچ میں واپس لائے، پاکستانی فاسٹ باؤلرز شروع میں اچھی باؤلنگ نہیں کرسکے مگر آخری اوورز اچھے کیے۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ محمد رضوان نے 182رنز کا ہدف حاصل کرنے کیلئے پلاننگ کے ساتھ بیٹنگ کی، کسی کھلاڑی کے بیٹنگ نمبرز اوپر نیچے کرنا کپتان کا فیصلہ ہوتا ہے، گراؤنڈ میں اچھے یا برے فیصلے کا ذمہ دار کپتان ہوتا ہے، فخر زمان اچھا فیلڈر ہے انڈیا کیخلاف پتا نہیں کیوں اس سے مس فیلڈنگ ہوئ.

، فخر زمان نے پچھلے پچیس ٹی ٹوئنٹی میں صرف تین دفعہ پچاس یا زیادہ اسکور کیا ہے، فخر زمان کو ٹی ٹوئنٹی میں کارکردگی بہتر بنانا ہوگی۔ انضمام الحق نے کہا کہ مجموعی طور پر پاکستان کی فیلڈنگ بہت اچھی رہی، سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید نے پاک بھارت میچ میں اتنے اتار چڑھاؤ آئے کہ لوگ کھاناکھانا بھول گئے.

 ابتداء میں لگتا تھا بھارت 200رنز بنالے گا، فخر زمان بہت اچھا فیلڈر ہے لیکن اس نے بہت خراب فیلڈنگ کی، محمد نواز کو اوپر بھیجنے کا فیصلہ بہترین تھا ہمیں ایسے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے چوتھے نمبر پر بیٹنگ کیلئے بہترین آپشن شان مسعود ہے.

شان مسعود ٹیکنیکل شاٹس کھیلتا ہے اس کے آؤٹ ہونے کا امکان کم ہوتا ہے، شان مسعود کو چوتھے جبکہ محمد نواز کو پانچویں نمبر پر کھلانا چاہئے، محمدنواز نے جس طرح بیٹنگ کی آصف علی یا افتخار احمد ایسی ٹیکنیکل بیٹنگ نہیں کرتے۔

اہم خبریں سے مزید