واشنگٹن (اے ایف پی) سابق امریکی صدر باراک اوباما کو امن کے نوبل ایوارڈ سے تو نوازا جا ہی چکا ہے لیکن اب وہ ایمی ایوارڈ جیتنے والوں کی فہرست میں بھی شامل ہو گئے ہیں جو عموماً آرٹ اور فلموں کی دنیا سے وابستہ افراد کو دیا جاتا ہے۔ ہالی وڈ میں قدم رکھنے والے باراک اوباما کو نیٹ فلیکس کی ایک دستاویزی فلم پر ایمی ایوارڈ دیا گیا ہے۔ باراک اوباما نے نیٹ فلیکس پر ’ہمارے عظیم نیشنل پارکس‘ کے نام سے نشر ہونے والی دستاویزی فلم پر ایوارڈ جیتا ہے۔ یہ دستاویزی فلم امریکہ میں واقع نیشنل پارکس پر بنی ہوئی ہے جن کی اہمیت اور تفصیلات سے باراک اوباما سامعین کو انتہائی مفصل انداز میں آگاہ کرتے ہیں۔