• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری تمہارا وقت آنے والا ہے، ٹیلی تھون سے ایک ارب روپے جمع ہوئے، سندھ میں لگیں گے، عمران خان

سکھر (بیورو رپورٹ‘ایجنسیاں)تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زرداری کو پیسہ بنانے کی بیماری ہے‘ اندرون سندھ میں غربت اور پیچھے رہنے کی ایک بڑی وجہ آصف زرداری اور اس کا مافیا ہے‘سندھ کے نوجوان میری ٹیم بنیں ‘وعدہ کرتا ہوں کہ ڈاکو زرداری کو شکست دینگے، زیادہ دیر نہیں، زرداری تمہارا وقت آنیوالا ہے‘پوری قوم شجرکاری کرے ‘جنگل اگانے سے سیلاب بھی رک سکتے ہیں‘ٹیلی تھون سے جو میں نے پیسہ جمع کیا ہے اس میں سے ایک ارب روپے سندھ میں لگائیں گے‘ .

اگلے اتوار کو پھر سے ٹیلی تھون کے ذریعے پیسہ جمع کرینگے وہ بھی سارا پیسہ سندھ پر خرچ ہوگا۔پیر کو عمران نے سکھر میں سیلاب متاثرین کے کیمپ کا دورہ کیا اور ان کے مسائل سنے‘.

اس موقع پر پارٹی کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سندھ کے نوجوانوں تیار ہوجاؤ ‘ ڈاکو زرداری نے ظلم کا نظام بنا رکھا ہے‘یہ سندھ کا پیسہ چوری کرکے ملک سے باہر بھیجتا رہا ہے‘ حلیم عادل شیخ کے ساتھ جو ظلم ہوا اس کا حساب لیں گے ۔

اہم خبریں سے مزید