ملتان(سٹاف رپورٹر)ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر خواجہ محمد حسین نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کیلئے ایک کروڑ روپے سے زائد کا امدادی سامان تقسیم کر دیا ہے ۔ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے بھاری نقصان پہنچا ہے، ضلعی انتظامیہ کو 50لاکھ روپے کا سامان اورملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پلیٹ فارم سے 50لاکھ روپے سے زائد کا امدادی سامان سیلاب متاثرہ افراد کی مدد کے لئے بھیجا گیا ہے۔اور بات یہاں پر ختم نہیں ہوتی سیلاب زدگان کی مکمل بحالی تک ایوان تجارت و صنعت ملتان کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری رہیں گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت جنوبی پنجاب کے کچھ علاقے بھی سیلاب سے متاثرہ ہیں چیمبر آف کامرس کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں ۔