• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان جلسے سے قبل پی ٹی آئی میں پھوٹ، تحصیل صدر خرم فرید خاکوانی فارغ، محمد حسین ڈمرا قائم مقام صدر نامزد

راجہ رام(نامہ نگار) پی ٹی آئی شجاع آباد کا ایک اہم اجلاس نائب صدر محمد حسین ڈمرا کی صدارت میں ہوا ، اجلاس میں حال ہی منتخب صدر خرم فرید خاکوانی پر ملتان جلسے سے قبل کوئی تیاری اور اجلاس نہ کرنے، تنظیم سازی میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو نوازنے اور بعض یونین کونسلز میں تنظیم سازی نہ کرنے کے الزامات عائد کرکے عدم اعتماد کی قرارداد پیش کی گئی جسے اتفاق رائے سے منظور کرکے خرم فرید خاکوانی کو صدارت سے فارغ کرکے نائب صدر وسابق چیئرمین کوٹلی نجابت محمد حسین ڈمرا کو قائم مقام صدر نامزد کر دیا گیا، جنھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سب کارکن پارٹی کو مضبوط اور شہر کی مقبول ترین پارٹی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔
ملتان سے مزید