• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 80 فیصد مستحقین میں 22.9 ارب روپے تقسیم ہوچکے، شازیہ عطا مری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ حاملہ خواتین اور بچوں کے لیے بینظیر نشوونما پروگرام کے تحت ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 80فیصد مستحقین میں 22.9 ارب روپے تقسیم ہو چکے ہیں۔ ایک بیان میں وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت جمعہ کو 22,604 خاندانوں میں امدادی رقم تقسیم کی گئی۔ملک میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں قائم 377خصوصی کیمپسائٹس کے ذریعے کل شناخت شدہ مستحقین میں سے 80.8 فیصد مستحقین کو امدادی رقوم فراہم کی جا چکی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید