اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقلی کی درخواست کی سماعت درخواست گزار کی جانب سے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دورکرنے کے لئے مہلت کی استدعا پر ملتوی کر دی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی سے متعلق دیگر درخوستوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔ دوران سماعت جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دئیے کہ ایک سے زیادہ درخواستیں ہیں تو وہ ایک ہی جگہ سنی جائیں گی۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے عظمیٰ خان کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کی سماعت کی۔