کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایل پی جی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہمافیا منفی خبریں پھیلا رہا ہے جبکہ ملک میں ایل پی جی کے وافر ذخائر موجود ہیں، پورٹ قاسم کی بندرگاہ پر ARIES نامی بحری جہاز کے ذریعے 11ہزار میٹرک ٹن اور اٹلانٹک نامی بحری جہاز کے ذریعے 12ہزار میٹرک ٹن کے دو بحری جہاز لنگر انداز ہوچکے ہیں جبکہ ULLSWATER نامی بحری جہاز کے ذریعے 3700ٹن اور MD23 نامی بحری جہاز کے ذریعے 3500ٹن مزید دو ایل پی جی کنسائمنٹس عیدالفطر سے قبل پاکستان پہنچ جائیں گی ، انہوں نے بتایا کہ فی کلو گرام ایل پی جی کی مقررہ سرکاری قیمت اگرچہ 225روپے ہے۔