فیصل آباد (نمائندہ جنگ) حالیہ سیلاب کے باعث ٹیکسٹائل کی برآمدی صنعت کو خام مال کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ برآمدی آرڈرز کی بروقت تکمیل کیلئے کاٹن کی ڈھائی ملین بیلز فوری درکار ہیں۔ بنیادی خام مال کی کمی پوری کرنے کیلئے بھارت سے کاٹن درآمدکرنے کی فوری اجازت دی جائے۔ یہ بات پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سہیل پاشا نے ایک بیان میں کہی۔ انھوں نے کہا کہ صرف پنجاب میں سوا دو لاکھ ایکٹر رقبے پر کپاس کی فصل تباہ ہوچکی ہے۔