کراچی (نیوز ڈیسک) چین اور بھارت کی افواج نے لداخ کے متنازع علاقے میں دو سال تک جاری کشیدگی کے بعد اپنی اپنی افواج کا انخلا شروع کردیا ہے، بھارتی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ چین کے بارڈر کے ساتھ متنازع سرحد پر سے فوجیوں کی واپسی 12 ستمبر تک مکمل ہوجائے گی، چینی افواج نے بھی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے لداخ سے اپنی افواج کو پیچھے ہٹانے کا عمل شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لداخ میں چین اور بھارت کی افواج کے درمیان ہونے والے ہلاکت خیز تصادم کے بعد بھارتی اور چینی فوجیوں نے گزشتہ روز مغربی ہمالیہ میں گوگرا-ہاٹ اسپرنگس کے علاقے سے انخلا شروع کیا۔