• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور پریس کلب کو ڈیڑھ کروڑ کا چیک دیدیا، صحافی کالونی فیز II بنائینگے، وزیراعلیٰ پرویز الٰہی

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ لاہورپریس کلب کو ڈیڑھ کروڑ کا چیک دیدیا،صحافی کالونی فیز IIبنائینگے،2کروڑ گرانٹ کو بجٹ کاحصہ بنایاجائیگا،فیصل آ بااور دیگر شہروں کے صحافیوں کیلئے بھی ہاؤسنگ سوسائٹیز قائم کی جائیں گی،لاہور پریس کلب کے ارکان کی لائف انشورنس کا پریمیم ادا کرنے کیلئے بھی معاونت کی جائیگی،انہوں نے انتقال کرنیوالے صحافیوں کے ا ہل خانہ کو ایف بلاک کے قبضے کیلئے لیٹرز بھی دئیے۔90شاہراہ قائد اعظم پر لاہور پریس کلب کے عہدیداروں او رارکان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ فلڈ میں صحافیوں نے مسائل سامنے لانے میں قابل قدر کردار ادا کیا،صحافی بھائیوں کا کام مشکل ہے۔