اسلام آباد (خبر نگار) تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ صرف چار ماہ کے عرصے میں امپورٹڈ حکمرانوں کے آنسو نکلنا شروع ہو گئے ہیں، یہ آنسو عوام کے غم میں نہیں عوامی ردعمل کے ڈر سے نکلے ہیں۔ وہ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ہمراہ بنی گالہ میں کاروباری مرکز کی شاخ کا افتتاح کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مائنس ون کے خواب دیکھنے والے صرف چند گھنٹوں میں نکلنے والے لاکھوں لوگوں کو دیکھ لیں۔