پشاور(نمائندہ خصوصی)گلبرگ پشاور صدر کے سماجی کارکنوں شوکت علی اور مشتاق احمد نے یوٹیلٹی سٹور گلبرگ نمبر ون پشاور کے عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیلٹی سٹور سے صارفین کو رعایتی قیمت پر چینی آٹا اور گھی فراہم کیا جارہا ہے جبکہ صارفین کو دوسری اشیا بھی فراہم کی جارہی ہیں یوٹیلٹی سٹور کے عملے کی بہتری کارکردگی سے صارفین کو رعایتی قیمتوں پر آٹے چینی اور گھی کی خریداری میں مشکلات سے نجات مل گئی ہے۔