مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی) اسرائیلی وزیراعظم یائر لاپیڈ جرمنی پہنچ گئے ، وہ مغربی ممالک کو ایران جوہری معاہدے سےعلیحدہ ہونے کیلئے انہیں آمادہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اسرائیل ایران کیساتھ ہونے والے 2015کے جوہری معاہدے کا طویل عرصے سے مخالف رہا ہے جس سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 2018میں دستبردار ہوگئے تھے اور انہوں نے ایران پر پابندیاں بحال کردی تھیں۔ ایران جوہری معاہدے کی بحالی میں پیش رفت تیز ہوگئی تھی تاہم گزشتہ ماہ سے مذاکرات سست روی کا شکار ہیں، معاہدے میں شامل تین یورپی ممالک نے جوہری معاہدے کیلئے ایران کی سنجیدگی پر سنگین خدشات کا اظہار کردیا ہے ۔اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ان کی سفارتی کوششوں سے ایران جوہری معاہدے کی طرف پیش رفت کا عمل سست روی کا شکار ہوگیا ہے۔