اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں ایران کے سفیرسید محمد علی حسینی نے کہاہے پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک پہنچنے کا قوی امکان ہے جس سے علاقائی تجارت کو بھی فروغ ملے گا،باہمی تجارت کے فروغ کیلئے دونئے کراسنگ پوائنٹس کھولے گئے ہیں۔ اے پی پی کوانٹرویو دیتے ہوئےانہوں نےکہا کہ دونوں اطراف میں باہمی تجارت کو 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا جو ہدف مقرر کیا گیا ہے اسکے حصول کے کے دونوں ممالک مشترکہ کوششیں کررہے ہیں اور اس پر مزید بات چیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔