• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب، میہڑ میں 5، سکھر میں بیماریوں سے 3 جاں بحق

سکھر، ڈگری، میہڑ، ٹنڈو باگو (بیورو رپورٹ ، نامہ نگاران )سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، میہڑ میں 5افراد،سکھر میں بیماریوں سے 3جاںبحق، بچہ بھی ڈوب کر چل بسا، ڈگری زیرو پوائنٹ پر کٹ لگانے کی انتظامی کوشش ناکام، مکینوں کی جانب سے سخت احتجاج کیاگیا۔تفصیلات کےمطابق سکھر کی تحصیل صالح پٹ گردونواح میں24گھنٹوں میں ملریا کے باعث مزید3افراد جاںبحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6ہوگئی جبکہ درجنوں افراد مرض میں مبتلا بھی ہوئے،ایک درجن افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، سکھر کی نواحی تحصیل صالح پٹ کے گوٹھ لونگ بھمبھرو میں60سالہ نبی بخش بھمبھبرو، 10سالہ تصور بھمبھرو گوٹھ احمد خان ، 3سالہ فرمان علی ولد رستم علی ملیریا میں مبتلا ہو کر فوت ہوگِئے جبکہ گزشتہ روز دو بچیوں سمیت تین افراد فوت ہوئے تھے۔دوسری جانب ضلعی اور محکمہ پبلک ہیلتھ انتظامیہ کی غفلت نے ایک اور معصوم زندگی نگل لی، برساتی پانی کے جوہڑ میں 10سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا،سندھ کے مختلف شہروں کی طرح سکھر، روہڑی سمیت قرب و جوار کے علاقوں میں بھی برسات کے بعد جانی و مالی نقصانات کا سلسلہ نہیں تھم سکا ، کہیں انتظامیہ کی غفلت تو کہیں دیگر وجوہات لوگوں کو پریشان کن صورتحال سے دوچار کئے ہوئے ہیں، متعدد علاقوں میں تاحال برساتی پانی جمع ہے، جن میں بچے ڈوب کر جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعات رونما ہورہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید