اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس فیڈرل میں شامل تمام تنظیموں بشمول وفاقی سیکرٹریٹ کے تعاون سے قائم کردہ سیلاب زدگان امدادی کیمپ سے آٹھ ہزار کلو خشک راشن کے چار سو بیگ،کپڑوں ،جوتوں،بستروں اور مچھر دانیوں پر مشتمل سامان کے چار ٹرک اسسٹنٹ کمشنر انیل سعید اور وفاقی سیکرٹری خزانہ کے نمائندہ مبشر اقبال کی زیر نگرانی خیبر پختونخوا کے اضلاع نوشہرہ اور چارسدہ کے سیلاب متاثرین کے لیے روانہ کر دیئے گئے۔ اس موقع پر رحمان علی باجوہ چیف کوآرڈینیٹر آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے کہا کہ یہ امدادی سامان کی دوسری کھیپ ہے ۔