• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس سی او سربراہی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف رواں ہفتے ثمرقند جائینگے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف رواں ہفتے کے آخر میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے ازبکستان کے شہرثمرقند کا دورہ کریں گے، جس کے ایجنڈے میں موسمیاتی تبدیلی شامل ہوگی، بیان کے مطابق وزیراعظم 15 ، 16 ستمبر کوازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف کی دعوت پر دورہ کریں گے، جو اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رہنما موسمیاتی تبدیلی، خوراک اور توانائی کی حفاظت اور پائیدار سپلائی چین کے ساتھ ساتھ اہم عالمی اور علاقائی مسائل پر غور کریں گے، اور ایسے معاہدوں اور دستاویزات کی بھی منظوری دی جائے گی جو شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کی مستقبل کی سمت کا تعین کریں گے، سربراہی اجلاس میں شرکت کے علاوہ وزیراعظم اس موقع پر دیگر شریک رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید