• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیلم جہلم پاور پراجیکٹ کے ٹنل میں پیدا ہونیوالی خرابی دور نہ ہوسکی

اسلام آباد(ناصرچشتی/خصوصی نمائندہ)نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ٹنل میں جولائی میں پیدا ہونے والی خرابی دور نہ ہوسکی ٹنل کی مرمت کے کام میں تاخیر کی وجہ پراجیکٹ پر کام کرنے والی کمپنی سی جی جی سی کی طرف سے سیکورٹی خدشات اور پاکستانی حکام کے رویہ بتایا جا رہا ہے 508ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے منصوبہ نے اگست 2018سے کام شروع کر دیا تھا مگر 6 جولائی 2022میں اس کی ٹنل میں خرابی کی وجہ سے اس کی پیداوار کو مکمل بند کر دیا گیا تھا جو کہ ابھی تک مکمل بند ہے اور نیشنل گرڈ کو 900سے زیادہ میگاواٹ بجلی کی کمی کا مسلسل سامنا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ چینی کمپنیوں نے ابتدا میں اس کی مرمت کرنے پر اتفاق کیا مگر پاکستانی حکام کی طرف سے اس خرابی کا چینی کمپنیوں کو ذمہ دار ٹھہرانے سے دونوں ممالک کے درمیان سی پیک کے تحت شروع ہونے والے پن بجلی کے منصوبوں کے متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا واپڈا ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلہ میں واپڈا مسلسل ان کمپنیوں کے ساتھ رابطے میں رہےاور س سلسلہ میں پیدا ہونے والے کمپنیوں کے خدشات کو ہر قیمت پر ختم کرنے کی کوشش کی۔
اہم خبریں سے مزید