کراچی ( نیوز ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم 17سال بعد پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلئے آج (جمعرات)کراچی پہنچے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 20ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔انگلش ٹیم ایک دن آرام کے بعد نیٹ پریکٹس کریگی ۔ انگلینڈ کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں جوزبٹلر (کپتان) معین علی، جوناتھن بیئراسٹور، ہیری بروک، سیم کرون، کرس جورڈن، لیام لیونگ اسٹون، ڈیوڈ میلان، عادل راشید، فل سالٹ، بین اسٹوکس، ریس ٹوپیلے، ڈیوڈ ویلے، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔ ادھر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 20، 22، 23اور 25ستمبر کو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گےجبکہ 28، 30ستمبر اور 2نومبر کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ انیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تیاریاں شروع ہوچکا ہے۔اسٹیڈیم کےانکلوژرز کی صفائی کا کام بھی جاری ہے اورگراؤنڈ میں چار پریکٹس وکٹیں بھی تیار کرلی گئیں خیال رہے کہ یہ 17سال میں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ انگلینڈ نے 2005 میں مائیکل وان کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کیا تھا ،جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گئے تھے۔