• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے بار کونسلزکو بغیر تربیت نئے وکلا کو لائسنس دینے سے روکدیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے وکلا ء کے لائسنسوں اکے اجراء اور جعلی ڈگریوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران بار کونسلوں کو بغیر ٹریننگ نئے وکلا کو لائسنس جاری کرنے سے روک دیا ہے جبکہ آئندہ سماعت پر ملک بھر کی بار کونسلوں کے نمائندگان کو طلب کرتے ہوئے ایف آئی اے اور ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن سے بھی رپورٹ طلب کر لی ہے، غیر قانونی لاء کالجزکاالحاق ختم نہ کرنے پر بہاء والدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو نوٹس بھی جاری کردیا گیا ،جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی توجسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان کے لاء کالجوں میں جعلی داخلوں اور ڈگریوں کا فراڈ چل رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید