لاہور (نمائندہ جنگ)سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے راہ چلتی خواتین کی چھپ کر ویڈیو بنا کر ٹک تاک پر اپ لوڈ کرنے والے لفٹر کے ڈرائیور کانسٹیبل عمران کو معطل کردیا ۔ لفٹر ڈرائیور چھپ کر راہ چلتی حجاب اور بغیر حجاب لڑکیوں کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا اور آخر میں اپنی بھی وردی میں ویڈیو بنا لیتا تھا۔ جس پرسی ٹی او نے ایس پی ٹریفک شہزاد خان کو انکوائری کا حکم دیا ،جن کی سفارشات پر کانسٹیبل کو معطل کردیا گیا۔ سی ٹی او نے کہا کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔