• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1۔ تنکے چن کے لانے والی

چوں چوں کر کے گانے والی

ہلکی پھلکی اور نازک سی

سر چھوٹا سا اور ٹانگیں پتلی سی

بھورے بھورے پر پھیلائے

اُوپر نیچے آئے جائے

گھر کی چھت پر اس کا ہے گھر

نام بتاؤ سوچ سمجھ کر

جو کوئی اس کا نام بتائے

وہ اچھا بچہ کہلائے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

2۔ ٹک ٹک ٹک ٹک چلتی ہے یہ

بھوکی رہ کر پلتی ہے یہ

لوہا، پتھر، ہیرے کھائے

یہ نہ ٹہرے چلتی جائے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک باغ ہے ایک ہی دن کا

چوبیس اس میں پیڑ

سات ٹہنیاں ہر پیڑ کی

تو مت اس کو چھیڑ

ہر ٹہنی پر ساٹھ ساٹھ ہیں

پیارے پیارے پھول

بوجھ لے آج پہیلی میری

پھر نہ اس کو بھول

بوجھو تو جانیں کے جوابات: 1۔چڑیا 2۔گھڑی 3۔دن