اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) حکومتی اتحادی جماعتوں کے سربراہوں میاں نوازشریف، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں تینوں رہنمائوں نے معاشی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
حکومتی اتحادیوں نے عام انتخابات کے حوالے سے عمران خان کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اتحادی حکومت معاشی استحکام اور سیلاب زدگان کی بحالی کے بعد اگلے سال عام انتخابات کی طرف جائےگی عمران خان کے لانگ مارچ سے الیکشن کی تاریخ نہیں دی جائے گی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے نواز شریف اور آصف زرداری کو ٹیلیفون کیا گیا ہے۔
اس دوران تینوں سیاسی رہنمائوں کا موجودہ معاشی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور عمران خان کی نئی احتجاجی کال سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی۔