• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک نے پاک چین اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر شپ میں نئی جہت کا اضافہ کیا، دفتر خارجہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) مشرقی اور وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک کے اسلام آباد میں سفارتی مشنز کے لیے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پر بریفنگ کا اہتمام کیا گیا جس کا میزبان پاکستان کا دفتر خارجہ تھا، دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سی پیک نے پاک چین اسٹریٹجک کو آپریٹو پارٹنر شپ میں نئی جہت کا اضافہ کیا۔ جمعہ کو جاری بیان کے مطابق وزارت خارجہ کی ایڈیشنل سیکرٹری (ایشیا پیسیفک) کی زیر صدارت بریفنگ کے دو دور 15اور 16ستمبر کو ہوئے، بریفنگ دینے والے پینل میں منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کی وزارت اور سرمایہ کاری بورڈ کے سینئر حکام بھی شامل تھے۔ وزارت خارجہ کی ایڈیشنل سیکرٹری نے اپنی بریفنگ میں شرکاء کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بنیادی ویژن کے بارے میں بتایا جو پاکستان کی رابطے کی خواہش اور وسطی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور مشرقی ایشیائی خطے کے ساتھ روابط کو بڑھانے میں دلچسپی پر مبنی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سی پیک نے پاک چین اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ میں ایک نئی جہت کا اضافہ کیا ہے جو باہمی افہام و تفہیم اور احترام پر مبنی ہے۔

اہم خبریں سے مزید