کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی ڈینگی کیسز میں اضافہ ہوگیا، محکمہ صحت سندھ کے مطابق حیدرآباد میں مزید 388 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اب تک کراچی میں 324، حیدرآباد میں 39، میرپورخاص میں 3، بےنظیرآباد میں 18، سکھر میں 3 اور لاڑکانہ میں ڈینگی کے ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ڈینگی وائرس سے اموات کی تعداد 11ہوگئی، تمام اموات کراچی کے اسپتالوں میں ہوئیں۔
محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ رواں ماہ اب تک 2 ہزار 624 افراد میں ڈینگی وائرس کے کیسز سامنے آئے، رواں سال ڈینگی کیسز کی تعداد 5 ہزار 203 تک جا پہنچی۔