ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت کا ملتان ٹرک اسٹینڈ کی حالت زار بہتر بنانے کا فیصلہ، 13 کروڑ روپے مالیت سے زائد رقم سے سیوریج کی اپ گریڈیشن, سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور ٹف ٹائل لگائی جائے گی۔ اس ضمن میں ٹینڈرز جاری کردئیے ہیں۔محکمہ ہائی وے ملتان ڈویژن کی جانب سے1700فٹ ٹرک اسٹینڈ کی بیرونی روڈ کی تعمیر و مرمت کیلئے 13.989 ملین روپے، 1680ٹرک اسٹینڈ کی بیرونی روڈ کی تعمیر و مرمت کیلئے 13.970 مالین روپے، ٹرک اسٹینڈ کی 1620فٹ اندرونی روڈ کی تعمیر و مرمت کیلئے 13.843ملین روپے، ٹرک اسٹینڈ کی 1660فٹ اندرونی سٹرک کی تعمیر و مرمت کیلئے 13.856ملین روپے، ٹرک اسٹینڈ کی 3944فٹ کی سیوریج مرمت کیلئے 2.350ملین،