• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینہ پرور ویتنامی جوڑے نے مذاق میں ہالی ڈے ان ہوٹلز چین کا ڈیٹا ضائع کردیا

لندن (پی اے ) ایک کینہ پرور ویتنامی جوڑے نے مذاق میں ہالی ڈے ان ہوٹلز چین کا ڈیٹا ضائع کردیا ،جوڑے نے بی بی سی کو بتایا کہ انھوں نے رقم وصول کرنے کیلئے کمپیوٹر پر حملہ کرنے کا پروگرام بنایاتھا لیکن اس میں ناکامی پر اس نے ہوٹلز گروپ کے ڈیٹا کا بڑا حصہ اڑادیا۔انھوں نے بتایا کہ انھیں FTSE 100 فرمز کا ڈیٹا بیس اور اس کاپاس ورڈ Qwerty1234 بہت آسانی سے مل گیا ،ایک ماہر نے بتایا کہ اس سے کرمنل حملہ آور کی کینہ پروری کا پتہ چلتاہے ،برطانیہ میں انٹرنیشنل ہوٹلز گروپ کے دنیا بھر میں 6,000ہوٹلز ہیں جن مین ہالی ڈے ان ،کرائون پلازا اور ریجنٹ شامل ہیں ،گزشتہ ہفتہ ہوٹل کی کسٹمرز ہوٹل کی بکنگ اور کمرہ چھوڑنے کی اطلاعات کے بارے میں مشکلات پیش آنے کی شکایت کی تھیں۔گروپ 24گھنٹے تک سوشل میڈیا کے ذریعہ شکایات کا یہ جواب دیتارہاکہ کمپنی سسٹم کی مینٹی ننس کا کام کررہی ہے ۔دوسرے دن اس نے سرمایہ کاروں کو بتایا کہ ان کا ڈیٹا ہیک کرلیاگیا ہے اور لندن اسٹاک ایکچینج میں باقاعدہ نوٹس دے دیاگیا۔ہیکرز نے میسیج کی ایک ایپ پر بی بی سی سے رابطہ کرتے ہوئے اپنا نام ٹی پی بتایا اور اس کے ساتھ ہی اپنے دعوے کے ثبوت کے طور اسکرین شاٹ دئے ۔اپنا نام ہوٹلز گروپ نے ان تصاویر کو اورجنل یعنی درست تصاویر قرار دیاہے ۔جس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ ہیکرز نے کمپنی کے انٹرنل آئوٹ لک ای میلز ،مائیکروسافٹ ٹیم کے ساتھ بات چیت اور سرور ڈائریکٹریز تک رسائی حاصل کرلی تھی ،ایک ہیکرنے کہا کہ ہم تاوان وصول کرنے کیلئے ہیک کرنا چاہتے تھے لیکن کمپنی کی آئی ٹیم سرور کو تنہا چھوڑا ہواتھا اس لئے ہم نے سوچا کہ کچھ مذاق کرلیاجائے اور ہم نے ڈیٹا کا صفایا کرنے کا حملہ کیا۔سائبر سیکورٹی کے ماہر رک فرگوسن نے بتایا یہ واقعہ ایک انتباہ ہے اور اس سے ظاہر ہوتاہے کہ ہیکرز اب بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں ۔ہیکرز نے اپنے فعل پر کسی ندامت کا اظہار نہیں کیا ہم خود کو قصور نہیں تصور کرتے ہم ویٹنام میں قانونی طورپر مستحکم ملازمت چاہتے ہیں لیکن وہاں تنخواہیں 300پونڈ ہیں انھوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہماری ہیکنگ سے کمپنی کو کوئی بڑا نقصا ن نہیں پہنجا ،ہیکرز کا کہنا کہ کسی کسٹمر کا ڈیٹا اور ای میل ریکارڈ نہیں چرایاگیاہے ،انھوں نے ہوٹلز گروپ کے آئی ٹی نیٹ ورک تک رسائی گروپ کے ایک ملازم کو ایک مشتبہ سافٹ ویئر ڈائون لوڈ کرنے پر رضامند کرکے جعلی ای میز کے ذریعہ نیٹ ورک کا پتہ چلایا۔کرمنلز کا کہناہے کہ انھوں ہوٹلز گروپ کے کمپیوٹر سسٹم کے انتہائی حساس حصوں تک رسائی حاصل کرلی تھی ،ہوٹلز گروپ کی ایک خاتون ترجمان نے کہا کہ پاس ورڈ والٹ کی تفصیلات زیادہ محفوظ نہیں تھیں ،انھوں نے کہاکہ ہیکرز کو سیکورٹی کی متعدد مراحل طے کرنا پڑے لیکن انھوں اضافی سیکورٹی کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

یورپ سے سے مزید