• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین یونیورسٹی ملتان سیلاب متاثرہ لوگوں کو آبادکاری تدریسی سہولیات فراہم کریگی

ملتان (سٹاف رپورٹر )ویمن یونیورسٹی ملتان راجن پور کے سیلاب زدگان کی آباد کاری، تعلیم اداروں میں ٹیچنگ کی سہولیات فراہم کرے گی ، اس سلسلے میں وائس چانسلر خواتین یونیورسٹی ڈاکٹر عظمی قریشی کی قیادت میں ایک وفد ویمن یونیورسٹی نے راجن پورکی ضلعی انتظامیہ سے ملاقات کی جس میں ڈپٹی کمشنرراجن پور نےویمن یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ویمن یونیورسٹی نے جس ذمہ داری اور احساس پن کا ثبوت دیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ٹیم نے سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان، خوراک اور دیگر اشیاء عطیہ کیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر میمونہ اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھیں۔
ملتان سے مزید