• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں دوسری سالانہ ختم نبوتؐ کانفرنس کا انعقاد

پشاور (جنگ نیوز) انٹرنیشنل ختم نبوت ؐموومنٹ پشاور کے زیر اہتمام دوسری سالانہ ختم نبوتؐ کانفرنس منعقدہوئی جس میں انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا قاری رفیق وجھوی جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماو سابق ایم این اے شیخ الحدیث مولانا ادریس اورصوبائی امیر مولانا پیرالیاس فداحقانی صاحب نے کہا کہ یہ جماعت نا صرف پاکستان بلکہ بیرونی ممالک میں بھی ختم نبوتؐ کےمشن کیلئے کوشاں ہے۔ ہمارا کسی سے کوئی اختلاف نہیں ہےآپکا جس پارٹی سےتعلق ہو اپنی جگہ لیکن ختم نبوتؐ کیلئے ہمارا ساتھ دیں ۔آخرمیں صوبائی جنرل سیکرٹری قاری اعجازعابد‘ ضلع پشاور کے امیر مفتی حسین احمدمدنی اور سیکرٹری جنرل پشاور مولانا کاشف الرحمٰن سمیت جملہ ذمہ داران کو خراج تحسین پیش کیا ۔
پشاور سے مزید