• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کی چینی وزیر دفاع سے ملاقات، فوجی تعاون اہم ستون قرار

بیجنگ‘اسلام آباد(ایجنسیاں)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورے کے موقع پر چین نے انسانی ہمدری کے تحت پاکستان کے لیے ہنگامی بنیادں پر 100 ملین یوان امداد کا اعلان کیا ہے۔

چینی حکومت پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے مجموعی طور پر 500ملین یوان امداد دے گی جو پاکستانی روپے میں تقریباً15ارب80کروڑ روپے بنتی ہے۔ چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر دفاع وی فینگ ای نے پیر کوجنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر چینی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تعلقات کیلئے فوجی تعاون اہم ستون ہے۔چین پاکستان میں سیلاب سے متعلق امدادی سرگرمیوں کیلئے تکنیکی مدد فراہم کرنے کیلئے بھی تیار ہے ۔چینی وزیر دفاع نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کو بھی سراہا۔ 

انہوں نے مزیدکہاکہ عالمی حالات چاہے کوئی بھی رخ اختیار کریں ہر قسم کے حالات کے تزویراتی معاون شراکت داروں کے طور پر، چین اور پاکستان ہمیشہ قابل اعتماد اور سب سے زیادہ قابل اعتماد دوست اور بھائی رہیں گے۔

چینی وزیر دفاع نے کہا کہ دونوں ممالک کو مختلف خطرات اور چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے کیلئے اپنی صلاحیتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے۔

اہم خبریں سے مزید