ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرک ملتان و ٹکٹ ہولڈر پی پی 211 خالد جاوید وڑائچ نے اپنے حلقہ و ڈسٹرک ملتان میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے سابق وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات کی،دونوں رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے گزارش کی کہ پورے ملتان بالخصوص ہمارے حلقوں میں جاری عوامی منصوبوں خاص طور پر سڑکوں کی کشادگی و سیوریج جیسے مسائل کے حل کیلئے ایڈیشنل فنڈز دئیے جائیں۔