• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر نے مشروط طور پر پاکستان سفر کرنیکی اجازت دیدی، اسحاق ڈار

لندن (این این آئی)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ان کے ڈاکٹر نے مشروط طور پر انہیں برطانیہ سے پاکستان سفر کرنے کی اجازت دیدی ہے، وہ پاکستان واپس آنے کے خواہاں ہیں اور معزز عدالت میں عدالتی سماعت کا حصہ بننے کیلئے تیار ہیں۔

بدھ کو عدالت میں پیش کی جانے والی پٹیشن کی وضاحت کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ انہوں نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ 15دن میں پاکستان آنے کے خواہاں ہیں .

اس لئے معزز احتساب عدالت ان کے وارنٹ گرفتاری کو معطل کرے اور درخواست گزار کو اس مقدمہ میں فیئر ٹرائل کی اجازت دی جائے، نیب کے نوٹسز کو کبھی بھی ارادی اور غیر ارادی طور پر نظر انداز نہیں کیا.

انہوں نے کہا کہ ان کا پاسپورٹ 2018میں عمران خان کی حکومت نے منسوخ کر دیا تھا اور تمام سفارت خانوں کو ہدایت جاری کی گئی کہ نیا پاسپورٹ جاری نہ کیا جائے، پی ڈی ایم کی حکومت نے حال ہی میں انہیں نیا پاسپورٹ جاری کر دیا ہے جس کی بنیاد پر وہ سفر کر سکتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید