• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید نے وفاقی کابینہ کی تعداد کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی کابینہ کی بھاری بھرکم تعداد کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے 72رکنی کابینہکے خلاف دائر درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ کے ارکان کی تعداد 72 تک پہنچ چکی ہے، وفاقی کابینہ میں 34وفاقی وزرا ، 7 وزرائے مملکت، 4مشیران اور27معاونین خصوصی شامل ہیں،وفاقی کابینہ میں ارکان کی اتنی بڑی تعداد آئین کے آرٹیکل 92کی شق 1کی خلاف ورزی ہے، شیخ رشید احمد نے درخواست کو ہنگامی بنیادوں پر 23ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید