ملتان (سٹاف رپورٹر)سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے حوالے سےڈی ایس ریلوے ملتان حماد حسن مرزا کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی ڈی ایس صائمہ بشیر ، ڈی سی او شاہد رضا اور ڈی ایم او ڈاکٹر سید عبد السیمع نے شرکت کی جس میں سیلاب زدگان کے لئے کی جانے والی امدادی کاروائیوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ سیلاب زدگان کے لئے مزید امدادی کیمپ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ علاج و معالجہ کی طرف بھرپور توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔دریں اثنا ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس ریلوے نے کہا کہ ریلوے افسران و ملازمین اس مشکل وقت میں سیلاب زدگان کی جتنی امداد کر سکیں کریں وہ کم ہے اس وقت وہاں مشکل میں پھنسے بہن بھائیوں کو ہماری ضرو رت ہے وہاں ادویات کھانے پینے کی اشیاء سمیت علاج معالجہ کی سخت ضرورت ہے جبکہ ساتھ ساتھ محفوظ ٹرین آپریشن کو یقینی بنانے کے لئے ہر وقت متحرک ہیں،مسافروں کو تمام سہولیات فراہم کرنا بھی ہمارا اولین فرض ہے، ریلوے اراضی واگزار کروانے اور ٹریس پاسنگ کے حوالے سے متعلقہ افسران کریک ڈاون بھی جاری رکھیں ۔