ملتان (سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمدکامران نے وائس چانسلرجامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کے ساتھ ملاقات کی ۔ ملاقات میں انجینئرنگ یونیورسٹی کے رجسٹرار محمد عاصم بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ انجینئرنگ یونیورسٹی میں بطور وائس چانسلر چارج سنبھالنے کے بعد جامعہ زکریا کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کے ساتھ پہلی ملاقات تھی ملاقات میں دونوں وائس چانسلرز نےتعلیمی امور پر تفصیلی گفتگو کی اور جامعات کے مابین تعلق کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔