• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی طاقت کے بل بوتے پر سیاست کی ہے، نثار کھوڑو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثار احمد کھوڑو کی زیر صدارت بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تنظیمی اجلاس منعقد  ہوا، اجلاس میں پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری و معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ وقار مہدی، کراچی ڈویژن کے صدر و صوبائی وزیر سعید غنی، جنرل سیکرٹری کراچی ڈویژن جاوید ناگوری، نعمان شیخ، ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر جاوید شیخ اور ڈسٹرکٹ کورنگی کی تمام یونین کونسلز کے صدور و جنرل سیکرٹریز اور ڈسٹرکٹ کورنگی کی یونین کونسلز سے پیپلزپارٹی کے نامزد چیئرمین و وائس چیئرمین موجود تھے ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو آمرانہ دور اور نامناسب حالات میں بھی عوام کے ساتھ کھڑی رہی ، آج پرانی حکومت سے بیزار لوگ اب پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے اور ہو رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی طاقت کے بل بوتے پر سیاست کی ہے،وقار مہدی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اس ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہر انتخابات میں غریب و متوسط طبقہ کو موقع فراہم کیا ہے، انہون نے کہا کہ کراچی ڈویژن کے تمام ڈسٹرکٹ میں یوسی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نامزدگی اس حلقہ کے عوام اور پارٹی کے ذمہ داران کی مرضی اور خواہش کے مطابق کیا گیا ہے، سعید غنی نے کہا کہ تمام یوسیز کے نامزد امیدواروں کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے ساتھ رابطے میں رہیں، انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کورنگی میں ہونے والے این اے 237 کے ضمنی انتخابات کے لئے بھی ہمیں بھرپور تیاری کرنا ہوں گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید