کوئٹہ(نمائندہ جنگ) سی ٹی ڈی نے بلوچستان میں داعش کا دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کر کے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمدکر لیا ۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ داعش کا اہم کمانڈر مطیع اللہ عرف بسم اللہ جس کے سر کی قیمت 01 ملین روپے ہے، نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شہداد کوٹ سندھ سے خضدار میں ایک حساس تنصیب پر حملہ کرنے کے لیے داخل ہو رہا ہے ۔ جس پر سی ٹی ڈی ٹیم نے سورگاز کے پہاڑی علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا اسی دوران سائیکلوں پر سوار دہشت گردوں نےسی ٹی ڈی ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور دستی بم پھینکے۔ فائرنگ کے تبادلے میں۔ داعش کا اہم کمانڈرمطیع اللہ عرف بسم اللہ سمیت 02 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 سے 3 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ 34 راؤنڈز کے ساتھ 1X SMG 1X 9MM پستول 12 راؤنڈز کے ساتھ 05 کلو گرام ہائی ایکسپلوسیو 05 میٹر پرائما کورڈ 01 الفا فائر سسٹم 01 ریموٹ کنٹرول ڈیوائس ایک موٹر سائیکل قبضے میں لے لی۔