کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایس ایس یو پولیس کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی سیکیورٹی اور پروٹوکول کی خلاف ورزی کےمعاملے پر آئی جی سندھ نے وزارت خارجہ کے خط پر انکوائری کا حکم دیدیا،انھوں نےکراچی پولیس چیف اور ڈی آئی جی اسپیشل برانچ کو انکوائری کی ہدایت کی ہے کہ پولیس واقعے میں ملوث افسران کا تعین کرکے فوری محکمہ جاتی کارروائی کی جائے۔