• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالمیا شانتی نگر، ڈی ایس پی لٹ گیا، ڈاکو 8 لاکھ روپے چھین کر فرار

کراچی(این این آئی)ڈالمیا شانتی نگر کے قریب پولیس افسر ڈاکوؤں کے ہاتھ لٹ گیا ۔ ڈی ایس پی سے 8 لاکھ روپے چھین کر ڈاکو فرار ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے عزیز بھٹی کے علاقے ڈالمیا شانتی نگر کے قریب ڈی ایس پی سعد جبار کو لوٹ لیا، جو بینک سے رقم لے کر آ رہے تھے۔ مسلح ملزمان واردات کے دوران ڈی ایس پی سے 8 لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان بینک سے تعاقب کرتے ہوئے آئے تھے۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملزمان بینک سے پیچھے لگے تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
اہم خبریں سے مزید