• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے تو کہا گیا تھا اسپیکر بنائیں گے کسی وجہ سے خان صاحب نے کہا آپ صدر بن جائیں، عارف علوی

کراچی (ٹی وی رپورٹ)صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ معیشت کے لئے ایک تسلسل چاہئے ایک اسٹرونگ مینڈیٹ چاہئے ،سابقہ حکومت کے وقت میں جو بحران تھا اس سے کہیں زیادہ آج بڑا بحران ہے جس کی کچھ انٹرنیشنل وجوہات ہیں تو کچھ لوکل عدم استحکام ہے، انتخابات اچھا راستہ ہے جس کے اندر نیا مینڈیٹ ملے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔صدر عارف علوی نے کہا کہ پریشان کن وقت گزر رہا ہے ، ویسے تو انسان زندہ رہے سانسیں آتی رہیں صحت ٹھیک ہو تو خوش رہتا ہے مگر جب ملک کے اندر جیسی پریشانی ہو ، سیاسی اور معاشی بحران ہو توپھر ذہنی پریشانی تو بڑھ جاتی ہے ۔ میں صدر پاکستان نہیں بننا چاہتا تھا مجھے تو کہا گیا تھا کہ اسپیکر بنائیں گے تو میں نے کہا وہی اچھا ہے تاہم پھر کسی وجہ سے خان صاحب نے کہا کہ آپ صدر بن جائیں تو میری چوائس نہیں تھی لیکن اس کا مجھے ایک فائدہ ضرور ہوا کہ سیاست میں میرا کردار بھی رہا ہے کہ اگر تم کسی جگہ کی خواہش کرو گے تو تم اس جگہ کے لئے زیادہ نااہل ہوگے۔ 
اہم خبریں سے مزید