• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران عباسی نے پی پی ایل کے باضابطہ منیجنگ ڈائریکٹر / سی ای او کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد(تجزیاتی رپورٹ:حنیف خالد) پاکستان پٹرولیم لمیٹیڈ نے گزشتہ روز جاری کئے جانے والے انٹرنل آفس میمورنڈم نمبر ایم ڈی/او ایم /سی آئی آر /68/2022میں کہا گیا ہے کہ عمران عباسی نے گزشتہ روز(21ستمبر)پی پی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر/ چیف ایگزیکٹو آفیسر کا عہدہ سنبھال لیا ہے عدیل رحمانی ہیڈ آف ہیومن ریسورسز کے دفتر سے عمران عباسی کے 21 ستمبر سے پی پی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کا عہدہ سنبھالنے کی پی پی ایل کے تمام دفاتر فیلڈ آفیسر اور تمام سٹاف نوٹس بورڈ پر یہ انٹرنل آفس میمورنڈم کو چسپاں کر دیا گیا۔ اس طرح عابد اشفاق ملک کو پی پی ایل بورڈنے اس وقت تک ایکٹنگ مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا تھا جب تک وزیراعظم پاکستان اور وفاقی حکومت کی طرف سے باضابطہ طور پر مقرر کئے جانے والے ریگولر منیجنگ ڈائریکٹر/چیف ایگزیکٹو آفیسر کا عہدہ سنبھال نہیں لیتے اس سے پہلے معین رضا خان مسلسل 3سال سے زیادہ عرصے تک پی پی ایل کے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر رہے۔
اہم خبریں سے مزید